برطانیہ: جیلی کیٹ برانڈ کی منفرد اشیاء اکٹھا کرنے کا عالمی ریکارڈ

برطانوی نوجوان نے جیلی کیٹ برانڈ کی 877 منفرد اشیاء اکٹھا کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

19 سالہ ہوپ رابرٹس کے کلیکشن کو دیکھنے کے لیے بیڈفورڈ شائر میں ان کے گھر گینیز ورلڈ ریکارڈز کے اہلکار پہنچے اور تصدیق کے بعد ان کو ریکارڈ سے نوازا۔
ہوپ رابرٹس اکثر اپنے جیلی کیٹس کلیکشن کی نمائش سوشل میڈیا پر کرتی رہتی ہیں جس سے ان کے ٹک ٹاک پر 27 ہزار اور انسٹاگرام پر 20 ہزار فالوورز ہو چکے ہیں۔

ان کے کلیکشن میں پلش ٹوائز، کی چینز، اسٹکرز، بیگ اور یہاں تک کے فنگر پپٹس بھی ہیں۔

READ  1950 کے بیٹ مین ٹی وی شو کے ملبوسات مہنگے داموں میں نیلام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں