سندھ کے صحت کے نظام کا مقابلہ صوبوں سے نہیں عالمی سطح پر ہے، بلاول

Sindh's health system is competing not with provinces

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ سندھ کے صحت کے نظام کا مقابلہ صوبوں سے نہیں عالمی سطح پر ہے، لاہور میں بھی ایسی سہولیات موجود نہیں۔

کراچی میں انڈس یونیورسٹی اسپتال کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ روٹی، کپڑا اور مکان محض نعرہ نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے اور حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ عوام کے لیے عملی اقدامات کرے۔ علاج میں زبان، مذہب یا علاقے کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں کی جائےگی۔

بلاول کا کہنا تھا کہ سندھ کے صحت کے نظام کا مقابلہ صوبوں سے نہیں عالمی سطح پر ہے، لاہور میں بھی ایسی سہولیات موجود نہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہم بنائیں گے، این آئی سی وی ڈی نہ صرف ملک بلکہ دنیا میں مفت علاج کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے، ڈسٹرکٹ لیول پر بھی اس اسپتال کی شاخیں ہونی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صحت کے شعبے میں ایک جال بچھایا ہے، آپ پسماندہ علاقوں کو دیکھیں، قمبرشہدادکوٹ اور بلوچستان کے علاقے ہیں، اللہ کاشکر ہےکہ سندھ حکومت نےگمبٹ میں بھی بہتر سہولت دی ہے، یہ صرف اس لیے ممکن ہےکہ انڈس جیسے ادارے موجود ہیں۔

READ  سوشل میڈیا سے قلیل مدتی وقفہ ذہنی صحت کیلئے مفید قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں