شوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 6 اہلکار معطل

6 officials suspended for being absent from sugar mill monitoring duty

ایف بی آر نے شوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 6 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ان اہلکاروں کو شوگر کی پیداوار کی مؤثر، شفاف اور بلا تعطل نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

ان کی غیر حاضری کا انکشاف ایل ٹی او لاہور کی جانب سے کی جانے والی معمول کی مانیٹرنگ کے دوران ہوا۔

ایل ٹی اور لاہور نے غفلت و لاپروائی کی سنگینی کے پیش نظر متعلقہ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق غفلت برتنے پر ان اہلکاروں کوفوری طورمعطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اپنی تمام فیلڈ فارمیشنز میں نظم و ضبط، دیانتداری اور پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت ہر طرح کی کارروائی کے لئے پر عزم ہے۔

ایف بی آر کے مطابق فرائض میں غفلت، بدانتظامی یا تفویض کردہ ذمہ داریوں کی عدم تعمیل پر قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔

READ  نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا پروموشنل شوٹ کے دوران زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں