ترکیے وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا: ترک صدر اردوان

Turkey will stand with the people of Venezuela

ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فونک گفتگو میں واضح طور پر آگاہ کیا ہے کہ وینزویلا کو صدر نکولس مادورو کی معزولی کے بعد عدم استحکام کی طرف نہیں دھکیلا جانا چاہیے۔

کابینہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ ترکیے وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

صدر اردوان نے کہا کہ ’ماضی میں صدر مادورو اور وینزویلا کے عوام نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ترک قوم کے دوست ہیں‘۔

ترک صدر نے خبردار کیا کہ ممالک کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی عالمی سطح پر سنگین مسائل کو جنم دے سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کا تحفظ نہایت ضروری ہے۔

خیال رہے کہ امریکی افواج نے ہفتے کے روز وینزویلا کے دارالحکومت پر بمباری کرتے ہوئے صدر مادورو کو حراست میں لے کر امریکا منتقل کیا جہاں ان پر مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

صدر مادورو نے پیر کے روز نیویارک کی ایک عدالت میں منشیات اسمگلنگ کے الزامات میں خود کو بے قصور قرار دیا۔

READ  ترکیے میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں