قبضےمیں لیے گئے روسی بحری جہاز کے عملےکو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: وائٹ ہاؤس

Seized Russian ship crew will face legal action

وائٹ ہاؤس نے وینزویلا کی ناکہ بندی سے بچ نکلنے والے روسی بحری جہاز پر قبضے کے بعد ایک بیان میں کہاکہ جہاز کے عملے کو اب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے بحر اوقیانوس میں آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کے سوال پر کہا کہ امریکا تمام پابندیوں پر پوری طرح عمل کرائے گا اور جہاز کے عملے کو اب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پریس بریفنگ میں ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ سے متعلق تمام آپشن ٹیبل پر ہیں، پہلا آپشن ہمیشہ سفارت کاری ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا کے عبوری حکام سے قریبی رابطے میں ہے، وینزویلا کے عبوری حکمرانوں کے فیصلے امریکا کے بتائے ہوئے ہوں گے، امریکا معاہدے پر وینزویلا اور تیل کی امریکی صنعت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے بتایاکہ تیل کمپنیوں کے سربراہان رواں ہفتے وائٹ ہاؤس آئیں گے اور ضرورت پڑی تو آئل ورکرز کے تحفظ کے لیے صدر ٹرمپ امریکی فوج استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں، انہوں نے وینزویلا میں انتخابی ٹائم ٹیبل پر بات کرنےکو قبل از وقت قرار دیا۔

یاد رہےکہ امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈز نے وینزویلا کی ناکہ بندی سے بچ نکلنے والے روسی بحری جہاز پر قبضہ کرلیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈز طویل عرصے سے اس جہاز کا پیچھاکررہے تھے اور پہلے بھی اس پر قبضےکی کوشش کرچکے تھے۔

READ  جاپان میں قومی پرچم کی توہین قابلِ سزا جرم قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں