عمران خان قید تنہائی میں ہیں، پتا نہیں کس حال میں ہیں: علیمہ خان

Imran Khan is in solitary confinemen

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہےکہ عمران خان قید تنہائی میں ہیں اور پتا نہیں کس حال میں ہیں۔

انسداددہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ پرسوں میرے وارنٹ جاری کیے، آج جج صاحب خود چھٹی پر چلے گئے، ہم نے پیر تک مہلت مانگی تھی لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان قید تنہائی میں ہیں، ہمیں نہیں معلوم وہ کس حال میں ہیں، حکومت عدالتی احکامات کو ماننے کو تیار نہیں، ہمارے پاس کوئی فورم موجود نہیں جہاں جاکر اپنا کیس رکھیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کا کیس اس لیے نہیں لگا رہے تاکہ ان کی ضمانت نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اچھی بات ہے سندھ حکومت راستے نہیں روک رہی،پنجاب میں عوامی مینڈیٹ والی حکومت نہیں اس لیے راستے روکے، سندھ حکومت سمجھدار ہے

READ  عمرے کی آڑ میں کمرشل جنسی استحصال کیلئے انسانی اسمگلنگ، ملتان سے خاتون سمیت 2 مسافر گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں