وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر سعید غنی نے استقبال کیا

KP Chief Minister Sohail Afridi arrives in Karachi,

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے۔

کراچی ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا استقبال کیا، انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔

دوسری جانب کراچی ائیر پورٹ کے اطراف بدترین ٹریفک جام ہے اور ائیرپورٹ سگنل کے باہرکھڑےکارکنوں نے بھی ائیرپورٹ جانےکی کوشش کی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی دورہ کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اس سے قبل سہیل آفریدی نے پنجاب کا دورہ کیا تھا جس دوران پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سہیل آفریدی کے دورے کے موقع پر سڑکیں بند کرائی تھیں۔

READ  ملک بھر میں موسلادھار بارشیں، حادثات میں 4 افراد جاں بحق، بجلی کا نظام درہم برہم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں