یوکرینی ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک ملکی حالات بیان کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

Ukrainian tennis star Marta Kostyuk

یوکرین کی معروف ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے بعد اپنے ملک کے حالات بیان کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

مارتا کوستیوک نے میچ کے بعد کہا کہ وہ یوکرین کے بارے میں کچھ کہنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ روزانہ دل میں درد کے ساتھ کھیلتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں ہزاروں لوگ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور ہزاروں لوگ بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں، منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے سخت سرد موسم میں بھی لوگوں کو گرم پانی میسر نہیں۔
مارتا نے جذباتی انداز میں کہا کہ ان کی بہن رات کو 3 کمبل اوڑھ کر سوتی ہے کیونکہ ان کا گھر بہت زیادہ ٹھنڈا رہتا ہے، یہ حقیقت بے حد تکلیف دہ ہے اور میں روزانہ اپنے دل میں درد کے ساتھ کھیلتی ہوں۔

خیال رہے کہ برسبین اوپن کے فائنل میں عالمی نمبر ون کھلاڑی ارینا سبالنکا اور مارتا کوستیوک کے درمیان زور دار میچ دیکھنے میں آیا جسے بیلاروس کی ارینا سبالنکا نے مارتا کوستیوک کے خلاف 6 ، 4 اور 6 ، 3 سے جیت لیا۔

READ  آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں