بھارت: سیکیورٹی خدشات کے باعث ویمنز پریمیئر لیگ میچ میں شائقین کا داخلہ ممنوع

Fans barred from Women's Premier League match due to security concerns

بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ویمنز پریمیئر لیگ کا میچ شائقین کے بغیر کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوی ممبئی میں رواں ہفتے بلدیاتی کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر پولنگ والے دن ویمنز پریمیئر لیگ کا میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔

15 جنوری کو نوی ممبئی میں ممبئی انڈینز اور یو پی واریئرز کا مقابلہ بند دروازوں کے پیچھے ہوسکتا ہے۔
پولیس نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ الیکشن کے روز کرکٹ میچ کے لیے مناسب سیکیورٹی فراہم کرنا ان کے لیے ممکن نہیں ہوگا، کیونکہ اس دن ویمنز پریمئر لیگ اور بلدیاتی انتخابات کا تصادم ہو رہا ہے۔

تاہم یہ تاحال واضح نہیں ہو سکا کہ انتخابات سے ایک دن قبل اور ایک دن بعد، یعنی 14 اور 16 جنوری کے میچز بھی تماشائیوں کے بغیر ہوں گے یا نہیں۔

واضح رہے کہ ویمنز پریمیئر لیگ کے سرکاری آن لائن ٹکٹ پلیٹ فارم پر 14، 15 اور 16 جنوری کے میچز کے ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

READ  معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں