کراچی میں ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ

Decision to end water supply through tankers and hydrants in Karachi

کراچی میں ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کے ایم سی حکام کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹرکارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو متبادل نظام تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں موجود تمام ساتوں ہائیڈرنٹس کوبتدریج ختم کرکے لائنوں کےذریعے پانی فراہم کریں اور شہریوں کو پانی ان کی دہلیز پر لائنوں کےذریعےفراہم کرنےکا بندوبست کریں۔
میئر کراچی کا کہنا ہےکہ واٹر ہائیڈرنٹس سے ماہانہ 30 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے، واٹر ہائیڈرنٹس کا کانٹریکٹ گزشتہ سال ختم ہوچکا ہے، نئے کانٹریکٹس جاری نہیں کریں گے بلکہ شہریوں کی ٹینکرز سے جان چھڑائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی کی کمی کو متبادل دنوں میں ہرعلاقےکوپانی فراہم کرکے پورا کیا جائے گا، ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کرنا مستقل حل نہیں، اس سے شہریوں کو مشکلات ہیں۔

READ  یومِ استحصال کشمیر: افواج پاکستان کی کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں