مضبوط خاندان کی تشکیل کیلئےکم ازکم 3 بچوں کا ہونا نہایت ضروری ہے، ترک صدر

Having at least 3 children is essential to form a strong family

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترکیے کی آبادی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہےکہ شرح پیدائش میں مسلسل کمی کے باعث ملک کو مستقبل میں آبادی کے سنگین بحران کا سامنا ہوسکتا ہے۔

دو روز قبل استنبول میں ایک تقریب کے دوران فنکاروں اور نوجوانوں سےگفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان نےکہا کہ ترک معاشرے کو آبادی میں کمی کے رجحان کو پلٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے خود کو 9 بچوں کا نانا دادا قرار دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط خاندانوں کی تشکیل کے لیے کم از کم 3 بچوں کا ہونا نہایت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ جوڑوں کو کہتا ہوں کہ کم از کم تین بچے ہوں، کیونکہ مضبوط خاندان بنانے کے لیے یہ لازمی ہے۔

صدر اردوان نے ترک شماریاتی ادارے کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 2024 میں ملک کی شرح پیدائش کم ہو کر 1.48 رہ گئی ہے۔ انہوں نے اس صورتحال کو تباہی قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اپنی تعداد بڑھانی ہوگی، یہ صرف ہماری خواہش نہیں ہے، آبادی میں اضافہ مذہبی تعلیمات سے بھی ہم آہنگ ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ ان کے قریبی حلقے کے بعض افراد بھی آبادی میں اضافے کے مخالف ہیں۔

READ  یو این سیکرٹری جنرل کا امریکا اور اسرائیل سے ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں