دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کے 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان

Australia announces 17-member T20 squad for Pakistan tour

آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑی پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹِم ڈیوڈ انجری کے باعث اس دورے میں شامل نہیں ہوں گے۔

سلیکٹرز کے مطابق ان کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے اضافی وقت دیا گیا ہے جس کے باعث وہ پاکستان کا مختصر دورہ مس کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔

ٹیم کی قیادت آسٹریلوی آل راونڈر مچل مارش کریں گے، سکواڈ میں شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، ماہلی بیئرڈمین، کوپر کونولی، بین ڈوارشوئس، جیک ایڈورڈز، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن، مچ اوون سمیت دیگر کھلا ڑی بھی شامل ہوں گے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 29 جنوری سے یکم فروری تک شیڈول ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے کھیلی جائے گی۔

READ  امریکا میں پاکستان کے جشن آزادی کی پروقار تقاریب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں