افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، متعدد افراد ہلاک

Explosion in Afghan capital Kabul

افغان دارالحکومت کابل کے علاقے شہرِ نو میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی طالبان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں جانی نقصان کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد بعد میں جاری کی جائے گی۔

وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہرِ نو کا علاقہ غیر ملکیوں کی رہائش کے باعث جانا جاتا ہے اور اسے کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

READ  سوئٹزرلینڈکا امریکا کی 2 فوجی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں