کراچی: گل پلازہ سے متصل رمپا پلازہ غیر محفوظ قرار، انتظامیہ کو نوٹس جاری

Rampa Plaza adjacent to Gul Plaza declared unsafe

کراچی میں آتشزدگی کا شکار ہونے والے گل پلازہ سے متصل عمارت کے ستون بھی متاثر ہوگئے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گل پلازہ سے متصل عمارت رمپا پلازہ کو غیر محفوظ قرار دے دیا۔

حکام کا کہنا ہےکہ گل پلازہ میں تیسرے درجے کی آتشزدگی کے باعث رمپا پلازہ کے ستون بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

رمپا پلازہ انتظامیہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ رمپا پلازہ کےخطرناک حصے کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہےکہ رمپا پلازہ میں کسی بھی غیر اجازت شدہ سرگرمی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہفتے کی شب گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 81 افراد لاپتا ہیں اور فی الحال 74 لاپتا افراد کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 28 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

READ  کراچی میں کم عمر لڑکے کی جانب سے بس چلانے پر 50 ہزار روپے کا چالان کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں