دوحہ: ایشین شاٹ گن چیمپئن شپ میں پاکستانی شوٹر نےگولڈمیڈل جیت کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا

Pakistani shooter wins gold medal

دوحہ میں جاری ایشین شاٹ گن چیمپئن شپ کے ٹریپ ایونٹ میں پاکستان کے کرنل فرخ ندیم نےگولڈ میڈل جیت کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا، پاکستان نے پہلی ایشین بار شوٹ گن میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

پاکستانی شوٹر کرنل فرخ ندیم نےایشین شوٹ گن میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

انہوں نے شوٹ گن کے انفرادی ٹریپ مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے ساتھ ورلڈ ریکارڈ بھی بنادیا۔

فرخ ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 125 میں سے 119 اور فائنل میں 30 میں سے 27 اسکور حاصل کیے۔

پاکستان شوٹنگ فیڈریشن کے مطابق ایشین شوٹ گن چیمپئن شپ نئے فارمیٹ کے تحت ہورہی ہے اس وجہ سے یہ نیا عالمی ریکارڈ کہلائےگا۔

READ  پاکستان نے جاپان میں منعقدہ ایکسپو 2025 میں 2 بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں