سعودی عرب: ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی، پلیئرز نے ہاتھ بھی ملائے

Pakistan defeated India in a double wicket match

سعودی عرب میں فیسٹول ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔

شعیب ملک اور عمران نذیر کی پاکستان ٹیم نے عرفان پٹھان اور اسٹورٹ بنی کی ٹیم بھارت کو 5 رنز سے ہرایا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 56 رنز بنائے جبکہ بھارت کی ٹیم 51 رنز ہی بنا سکی۔

میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان مصافحہ ہوا، عرفان پٹھان اور شعیب ملک گلے بھی ملے۔

پاکستان نے اس سے قبل ایونٹ میں سری لنکا اور یو اے ای کو بھی شکست دی تھی۔ پاکستان نے تینوں میچز جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

READ  پی ایس ایل11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارح مزاج کیوی بیٹر کو 6 کروڑ روپے میں ٹیم میں شامل کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں