سندھ حکومت کا گل پلازہ کی ازسر نو تعمیر کا فیصلہ

Sindh government decides to reconstruct Gul Plaza

کراچی: سندھ حکومت نے آگ سے متاثرہ گل پلازہ کی ازسرنو تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اپنے بجٹ سے گل پلازہ کی تعمیر کرےگی، کثیر المنزلہ گل پلازہ کی تعمیر ایک سال کے اندر مکمل کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد دکانیں الاٹیز کو دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے گل پلازہ کی تعمیر کے لیے ماہرین تعمیرات سے مدد حاصل کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کی ازسر نو تعمیر تک کاروبار کی عارضی جگہ دی جائے گی۔سندھ حکومت نے گل پلازہ متاثرین کے عارضی کاروبار کے لیے 3 جگہیں منتخب کرلیں۔

READ  لاہور: کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے ہلاکتیں؛ وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں