وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا جمعرات کو اڈیالہ جیل جانےکا اعلان

KP Chief Minister Sohail Afridi announces to go to Adiala Jail

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے جمعرات کو اڈیالہ جیل جانےکا اعلان کیا ہے۔

سہیل آفریدی نے ہفتے کے دن مردان میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے دن میں اور میری قیادت اڈیالہ جیل جائیں گے۔

ان کا کہناتھاکہ مذاکرات کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی گئی ہے، بہت جلد ہی ان چوروں، ڈاکوؤں اور ظالموں کا حساب ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی کی مردان آمد پر شہریوں نے احتجاج کیا اور عبدالولی خان سمیت دیگر جامعات کو اپنی زمینیں دینے والے افراد نے معاوضے کا مطالبہ کیا۔

READ  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں بڑی رکاوٹ دور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں