سندھ بھرکے نجی اسکولوں کیلئے فائر سیفٹی سسٹم لازمی قرار

Fire safety system declared mandatory for private schools across Sindh

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھرکے نجی اسکولوں کیلئے فائر سیفٹی سے متعلق ہدایات نامہ جاری کر دیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نجی تعلیمی اداروں میں فائر سیفٹی سے متعلق فوری عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے فائر الارم، اسموک ڈیٹیکٹر اور فائر ایکسٹنگوئشر کی تنصیب کو لازمی قرار دیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں میں ہنگامی راستے اور سیڑھیاں کھلی اور واضح رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں برقی نظام کا باقاعدہ معائنہ لازمی ہے جبکہ ہنگامی اخراج کا پلان نمایاں مقامات پر آویزاں کرنا بھی لازم ہے۔
ہدایت نامے کے مطابق سال میں کم از کم 2 مرتبہ فائر ڈرلز کرانا، اساتذہ اور عملے کی فائر سیفٹی تربیت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ خصوصی طلبہ کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے اسمبلی پوائنٹ کے تعین کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ کراچی کے بعد صوبائی حکومتوں کی جانب سے فائر سیفٹی کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

READ  سکھربیراج پردروازوں کی تبدیلی کے دوران عارضی بند ٹوٹ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں