کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے پولیس سکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی تردید کردی۔
انہوں نے کہا کہ جن افراد کو قانون اور سکیورٹی کے پیش نظر سکیورٹی دی گئی ہے وہ فراہم کی جا رہی ہے، مصطفی کمال اور خالد مقبول صدیقی اسلام آباد میں ہیں، کسی بھی شخص کو دی گئی سکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو دی گئی پولیس سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے جبکہ وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا شہر میں پولیس کی نفری کم ہے، ہو سکتا ہے کہ اسی وجہ سے سکیورٹی واپس لی گئی ہے، میرے پاس بھی پولیس سکیورٹی نہیں ہے۔






تبصرے بند ہیں