ائیرکرافٹ کیریئر ابراہم لنکن سمیت دیگر جنگی جہازوں پر مشتمل امریکی بحری بیڑہ مشرق وسطیٰ پہنچ گیا

US fleet, including aircraft carrier Abraham Lincoln

امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن ائیر کرافٹ کیریئر اور اس کے ساتھ موجود دیگر جنگی جہازوں پر مشتمل بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق اس بحری بیڑے کے پہنچنے سے خطے میں امریکا کی عسکری قوت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بحری بیڑا ایک ایسے وقت میں خطے میں تعینات کیا گیا ہے جب گزشتہ دنوں ایرانی حکومت کی جانب سے ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن پر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر تھی۔

اگرچہ بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے پیچھے ہٹ گئے تھے تاہم ان کا کہنا ہے کہ تمام آپشنز بدستور موجود ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کسی بھی بیرونی مداخلت کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران ’اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتا ہے‘۔

انہوں نے بظاہر یو ایس ایس ابراہم لنکن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اس طرح کے جنگی جہاز کی آمد ایران کے عزم اور ایرانی قوم کے دفاع کے لیے اس کی سنجیدگی کو متاثر نہیں کرے گی‘۔

READ  چنئی سے ابوظبی جانیوالے مسافروں سے بھرے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں