چنئی سے ابوظبی جانیوالے مسافروں سے بھرے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

Fire breaks out on plane carrying passengers from Chennai to Abu Dhabi

دلی: بھارتی شہر چنئی سے ابوظبی جانے والے طیارے میں ٹیک آف سے قبل آگ بھڑک اٹھی۔

بھارتی میڈیاکے مطابق طیارہ چنئی سے ابوظبی جا رہا تھا جس دوران ٹیک آف سے قبل طیارے کے پر میں آگ لگ گئی۔

طیارے میں آگ لگنے کے بعد پرواز کی روانگی روک دی گئی، طیارے میں تقریباً 280 مسافر سوار تھے جنہیں باحفاظت اتار لیاگیاہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ٹیک آف کی تیاری کے دوران پائلٹس نے آگ کا نوٹس لیا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بعد ازاں فائر بریگیڈ کی جانب سے طیارے میں لگی آگ پر قابو پا لیاگیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکام نے طیارے میں آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔

READ  اسرائیل کی جنوبی لبنان میں کارروائیاں تیز، وحشیانہ بمباری سے مزید 24 لبنانی شہید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں