برازیل: گرمی سے بچاؤ کیلئے بندروں کو پاپسیکلز دیے جانے لگے

Monkeys are being given popsicles to keep them cool in the heat

برازیل کے شہر ریو ڈی جینیرو کے بائیوپارک چڑیا گھر کے جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے پاپسیکلز اور جمی ہوئی خوراک دی جانے لگیں۔

چڑیا گھر کے حکام نے بتایا کہ جانوروں کو ان کی ضروریات کے مطابق برف سے تیار کی گئی خوراک فراہم کی گئی، جن میں تیندوے، بندر اور دیگر جانور شامل تھے۔

کچھ جانوروں کو جمے ہوئے پھل دیے گئے، جبکہ دیگر کو جمے ہوئے خون کے آمیزش پیش کیے گئے۔

بندروں کے ایک گروہ تربوز کے پاپسیکلز دیے گئے، جبکہ ایک تیندوا اپنے پانی کے ٹینک میں تیرتے ہوئے چکن کے پاپسیکلز نکالنے کی کوشش کرتا رہا۔

چڑیا گھر کی حیاتیات دان لیٹیزیا فیٹوزا نے کہا کہ جب تیندوا جمی ہوئی خوراک نکالنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ پانی بھی پی لیتا ہے، جو اس کی ہائیڈریشن کے لیے اہم ہے۔

چڑیا گھر کے حکام نے مزید بتایا کہ یہ جمی ہوئی خوراک جانوروں کی دیکھ بھال کی معمول کا حصہ ہے اور شدید گرمی کے دوران ان کا درجہ حرارت کم رکھنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔گزشتہ سال بھی جب برازیل کے جنوب مشرقی حصے میں شدید گرمی کی لہر سے نمٹنے کے لیے اسی طرح کے اقدامات کیے گئے تھے۔

READ  برازیل میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی، 6 افراد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں