شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہے: چیف جسٹس پاکستان

Chief Justice of Pakistan

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہےکہ شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں ادا کرنے کا پابند ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق کیسز کی سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حق مہر میں 40 تولہ سونا بہت زیادہ ہے، میرا موکل 20 تولہ ادا کرنے کو تیار ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 20 تولہ سے اور بڑھائیں تو شاید خاتون تصفیہ پر آمادہ ہو جائیں، عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عورت کے ساتھ جب شادی کرتے ہیں تو نکاح نامے کے تحت ادائیگی لازم ہے، شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق مختلف درخواستیں خارج کر دی۔

READ  سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسمبلی اورعوامی سطح پراحتجاج کریں گے: پی ٹی آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں