ایران کیساتھ بات چیت جاری ہے، ڈیل طے نہ ہوئی تو نتائج بہت بُرے ہوں گے: ٹرمپ کا انتباہ

consequences will be very bad if deal not reached

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، مذاکرات کے نتیجے میں ڈیل کی ضرورت ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا بحری بیڑہ ایران کی جانب گامزن ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ اگر کوئی معاملہ طے پا گیا تو یہ بہتر ہوگا تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو بہت برُے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ امریکی صدر نے اسٹیو وٹکوف کی جمعے کو ایرانی وزیرخارجہ سےمذاکرات کی بھی تصدیق کردی۔

یوکرین روس جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بندی پر کام کر رہے ہیں، جنگ بندی سے متعلق اچھی خبر آنے کی توقع ہے ۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہاکہ انکا اپیسٹین اسکینڈل سے کوئی لینا دینا نہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکی صنعتوں کےلیے اہم معدنیات کا اسٹریٹجک ذخیرہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

READ  متحدہ عرب امارات میں بچوں کے اسکولوں میں داخلے کی عمر میں بڑی تبدیلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں