سحرو افطارمیں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم، گیس بھی بلاتعطل جاری رہے گی

Order not to load-shed during Sehr-Iftar

اسلام آباد: وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے رمضان المبارک میں سحرو افطار کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا حکم دیا ہے۔

اویس لغاری نے پاور ڈویژن کے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بھی سحروافطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیرپاورکاکہنا تھا کہ لوڈمینجمنٹ سحر و افطار کے علاوہ اوقات میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

دوسری جانب سوئی سدرن اور سوئی سدرن کا رمضان میں صبح 3 بجے سے رات 10:30بجے تک گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

READ  ملکی گیس پر کنکشن لگانے پر مستقل پابندی عائد، لاکھوں وصول درخواستیں منسوخ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں