کراچی؛ سپر ہائی وے کے قریب ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی

8 people injured in traffic accident near Super Highway

کراچی:
کراچی: سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام نے حادثے سے متعلق بتایا کہ ویگو ڈالے اور سوزوکی کے درمیان تصادم کے باعث حادثہ پیش آیا، جس میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر بقائی ٹول پلازہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں 65 سالہ سلیم، 30 سالہ اویس، 27 سالہ فاروق، 28 سالہ نعمان، 31 سالہ حیدر علی، 26 سالہ عامر، 18 سالہ حامد اور 27 سالہ اعظم شامل ہیں۔

READ  یوم آزادی پر مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں