کوہاٹ میں پولیس موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکار اور ایک شہری شہید

Attack on police mobile in Kohat

کوہاٹ کے نواحی علاقے میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگیا۔

ڈی پی او کے مطابق منگل کے روز کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی ہوئے۔

ڈی پی او نے تصدیق کی کہ پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے میں ڈی ایس پی واحد محمود اور 3 اہلکار شہید ہوئے جب کہ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج مزید 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ حملے میں مجموعی طور پر 7 افراد شہید ہوئے جن میں 5 سکیورٹی اہلکار، ایک ڈی ایس پی اور ایک شہری بھی شامل ہے۔

ایم ایس کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال میں 3 پولیس اہلکار اور ایک زخمی شہری زیرعلاج ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی اور فرار ہوگئے۔

READ  بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 1 عبوری ضمانت میں توسیع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں