جرمنی میں افغان شہری نے چاقو سے حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا

Afghan national injures several people in knife attack in Germany

افغان شہری نے جرمنی کے ایک معروف ٹرین اسٹیشن میں چاقو سے حملہ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ افغان چاقو بردار شخص نے جرمن ٹرین اسٹیشن میں یہوواہ وٹنس اسٹینڈ پر متعدد افراد کو نشانہ بنایا۔

اس دوران موقع پر موجود کچھ بہادر شہریوں نے حملہ آور کو قابو میں کرلیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو حراست میں لیا۔

حملہ آور کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی تاہم اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ 2021 میں بھی وارزبرگ میں اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک پناہ گزین نے چاقو سے حملہ کرکے 3خواتین کو ہلاک اور 9 افراد کو شدید زخمی کر دیاتھا۔

READ  گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، کولمبیا نے اسرائیلی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں