ایران پر حملہ: نیویارک ٹائمز کی امریکی صدر پر سخت تنقید، غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیدیا

New York Times strongly criticizes US President,

معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایران پر امریکی حملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

نیو یارک ٹائمز نے صدر ٹرمپ کے ایران پر حملے کو لاپرواہ اور غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے سے پہلے ٹرمپ نے نہ تو عوام کو واضح جواز فراہم کیا اور نہ ہی کانگریس سے باقاعدہ منظوری لی۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق صدر ٹرمپ نے 2024 کی انتخابی مہم میں جنگیں ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ گزشتہ ایک سال میں 7 ممالک میں فوجی کارروائیوں کا حکم دے چکے ہیں۔

READ  ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو امریکا سے ڈیپورٹ کرنے پر غور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں