جنگ 2 ماہ سے زیادہ بھی جاری رہ سکتی ہے: امریکی وزیر جنگ

War could last more than 2 months

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران میں آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل پیداواری صلاحیت ختم کردیں گے۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران پر حملوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ابھی ایران میں جنگ شروع کی ہے، اگر ایران سمجھتا ہے کہ امریکا جنگ کو جاری نہیں رکھ سکتا تو وہ غلطی پر ہے، ہمارے پاس جنگی سازو سامان بھرا پڑا ہے۔

امریکی وزیر جنگ نے کہا ایران کےمطابق ہم جنگ میں پھنس چکے ہیں، یہ اسکی خواہش ہوسکتی ہے۔ ایران میں امریکی مشن اگلے مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا ایران جنگ کی ٹائم لائن ہم خود طے کرتے ہیں، جنگ چار ہفتے بھی ہو سکتی ہے، آٹھ ہفتے یا اس سےز یادہ بھی جاری رہ سکتی ہے۔

READ  علی خامنہ ای کے جنازے پر اسرار نقاب پوش کون تھا؟ شناخت ظاہر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں