پنجاب کے تمام اضلاع میں’ اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

Decision to establish ‘anti-drone units’ in all districts of Punjab

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں ’ اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ہر ضلع کے ڈی پی او کی سربراہی میں’اینٹی ڈرون یونٹ‘اور ’اینٹی ڈرون سسٹم‘ قائم کیے جائیں گے، یہ اینٹی ڈرون یونٹ اسپیشل ڈرون فلیٹس کی مدد سے ضلع کی فضائی نگرانی کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔

حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر عوامی سطح پر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔

READ  برطانیہ: فیئر فورڈ فوجی اڈے پر حملے کا مبینہ منصوبہ، امریکی سفارتخانے کا الرٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں