پینٹاگون نے ایران پر حملوں کے ابتدائی 2 دنوں میں 5.6 ارب ڈالر کے ہتھیار استعمال کیے: رپورٹ

Pentagon used $5.6 billion worth of weapons in first 2 days of attacks on Iran: Report

ایران کے خلاف جنگ کےابتدائی دنوں میں امریکی فوج نے تقریباً 5.6 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور گولہ بارود استعمال کیے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پینٹاگون کی جانب سے 5.6 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار جنگ کے صرف ابتدائی دو دنوں میں استعمال کیے گئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی افواج نے قلیل مدت میں بڑی مقدار میں جدید اور مہنگا اسلحہ استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس صورتحال نے امریکی کانگریس کے بعض ارکان میں تشویش پیدا کر دی ہے کہ امریکی فوج تیزی سے اپنے انتہائی جدید اور محدود ذخیرے والے ہتھیاروں کو استعمال کر رہی ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے ملک کے پاس اہم ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ موجود ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج ایران میں اب تک 5 ہزار اہداف کو نشانہ بناچکی ہے اور ان حملوں کے دوران ایران کے50 جنگی جہازوں کو تباہ یا انہیں نقصان پہنچایا گیاہے۔

READ  ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے آذربائیجان میں خفیہ اڈے استعمال کیے، امریکی میڈیا کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں