امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ایران جنگ چھوڑ کر واپس بندرگاہ کی طرف جانا شروع

US aircraft carrier begins returning to port after Iran war

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی طیارہ بر دار بحری جہاز USS Gerald R. Ford ایران جنگ چھوڑ کر واپس بندرگاہ کی طرف جا نا شروع ہوگیا ہے۔

اس سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی بحری بیڑےUSS Gerald R. Ford میں آگ لگ گئی تھی۔
امریکی اخبار کے مطابق یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کے مرکزی لانڈری ایریا میں لگی آگ بجھانے میں 30 گھنٹوں سے زیادہ وقت لگا۔

بتایا گیا تھا کہ واقعے میں دو امریکی فوجی زخمی ہوئے تاہم جہاز کے انجن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بحری بیڑے میں آگ لگنے سے 600 سے زائد فوجی اپنے بستروں سے محروم ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق USS Gerald R. Ford پر تقریباً ساڑھے چار ہزار افراد کا عملہ تعینات ہے۔

READ  امریکی وزیرخزانہ جیسے لوگوں کے فضول مشورے تیل کو 120 ڈالر تک لے گئے: باقر قالیباف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں