امریکی وزیرخزانہ جیسے لوگوں کے فضول مشورے تیل کو 120 ڈالر تک لے گئے: باقر قالیباف

Useless advice from people like the US Treasury Secretary drove oil to $120: Baqir Qalibaf

ایران کے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی وزیرخزانہ جیسے لوگوں کے فضول مشورے تیل کو 120 ڈالر تک لے گئے اور یہ 140 تک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تین دن گزر گئے، تیل کا کوئی کنواں خشک نہیں ہوا، ایسا 30 دن میں بھی نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیرخزانہ نے دعویٰ کیا تھاکہ ناکہ بندی سے ایران کی تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ختم ہوجائے گی، تیل کی پیداوار روکنا پڑے گی جس کے دیرپا نقصانات ہوں گے۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 121 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

READ  ’لاش کچن میں دفنائی اور وہیں کھانا بنایا‘، آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کرنیوالی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں