خاتون کو خودکش حملے کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام، بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا

Plan to use woman for suicide attack foiled

سکیورٹی اداروں نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے خودکش حملے کے لیے تیار کی گئی نوجوان لڑکی کو گرفتار کرلیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں وزیر داخلہ ضیا لانگو و دیگر حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس دوران بی ایل اے کی جانب سے خودکش حملوں کے لیے تیار کی گئی لڑکی لائبہ بھی موجود تھیں۔

پریس کانفرنس میں لائبہ نے بتایا کہ اسے خودکش مشن کے لیے تیار کیا جارہا تھا کہ اسے خضدار سے گرفتار کرلیا گیا، تمام خواتین سے کہوں گی کسی غلط سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کہا کہ دہشتگرد بلوچ خواتین کا استحصال کر رہے ہیں، لائبہ کی کہانی سب کے سامنے ہے، بی ایل اے نے خواتین کا احترام ختم کیا، بلوچوں کو لاحاصل مقاصد کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام حکومت سے خود حساس معلومات شیئر کر رہے ہیں، سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی نے بڑی تباہی سے بچالیا اور بلوچستان کو محفوظ بنایا۔

READ  کراچی: فائر سیفٹی عمارت کی منظوری اور تکمیل کے عمل کا لازمی حصہ قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں