ملتان: رکشے میں ایل پی جی سلنڈرپھٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

Multan: 3 killed, 14 injured in LPG cylinder explosion in rickshaw

ملتان میں مظفرگڑھ روڈ پر مسافر رکشے میں ایل پی جی سلنڈرپھٹنے سے آگ لگ گئی۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق رکشے میں سوار 3 افرادجاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رکشے میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور تمام افراد رکشے میں سوار ہو کر مظفر گڑھ سے ملتان آ رہے تھے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں سوار تمام افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 14 افراد نشتر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

READ  پاک فوج نے افغان پوسٹ پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں