لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 5 اہلکار زخمی

Remote-controlled bomb explodes near police mobile in Lakki Marwat

لکی مروت میں پولیس موبائل کےقریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے جس سے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لکی مروت کے علاقے شہباز خیل اڈہ پر پیش آیا، جہاں پولیس موبائل کےقریب ریموٹ کنٹرول سے بم دھماکا کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں اے ایس آئی سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

READ  کم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں