روس میں مبینہ بم حملے کی سازش ناکام، جرمن خاتون گرفتار

روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق روس میں مبینہ بم حملے کی سازش ناکام بنادی گئی۔

روسی میڈیا کا بتانا ہے کہ اس سلسلے میں ایک جرمن خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔

روسی سکیورٹی ایجنسی کے مطابق گرفتار جرمن خاتون کے بیگ سے دیسی ساختہ بم برآمد کیا گیا ہے۔
روس کی سکیورٹی ایجنسی کا مزید بتانا ہے کہ گرفتارخاتون کا جنوبی روس میں سکیورٹی تنصیب کونشانہ بنانےکا منصوبہ تھا۔

تاہم جرمن خاتون کو قفقاز شہر سے حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

READ  بھارت: اسپتال انتظامیہ کی غفلت، کتا کٹی ہوئی انسانی ٹانگ لیکر بھاگ نکلا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں