برطانوی یونیورسٹیزکی جانب سے فلسطین کے حامی طلبہ و اساتذہ کی ‘جاسوسی’ کیلئے لاکھوں پاؤنڈز دینے کا انکشاف

British universities revealed to have paid millions of pounds

آکسفورڈ سمیت برطانیہ کی 12 یونیورسٹیز نے فلسطین کے حامی طلبہ اور اساتذہ کی ‘جاسوسی’ کے لیے سکیورٹی فرم کو لاکھوں پاؤنڈز کی ادائیگیاں کیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ یونیورسٹیز نے فلسطین کے حامی طلبہ اور ماہرینِ تعلیم کی خفیہ نگرانی کے لیے 2022 سے کم از کم 4 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ انٹیلیجنس فرم کو ادا کیے جب کہ یہ رقم کیمپس میں احتجاجی سرگرمیوں کی نگرانی کی مد میں ادا کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق جن افراد کی نگرانی کی گئی ان میں ایک فلسطینی ماہر تعلیم بھی شامل تھے جنہیں مانچسٹر میٹرو پولیٹن یونیورسٹی میں لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

READ  ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو مزید سخت حملے کریں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں