آکسفورڈ سمیت برطانیہ کی 12 یونیورسٹیز نے فلسطین کے حامی طلبہ اور اساتذہ کی ‘جاسوسی’ کے لیے سکیورٹی فرم کو لاکھوں پاؤنڈز کی ادائیگیاں کیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ یونیورسٹیز نے فلسطین کے حامی طلبہ اور ماہرینِ تعلیم کی خفیہ نگرانی کے لیے 2022 سے کم از کم 4 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ انٹیلیجنس فرم کو ادا کیے جب کہ یہ رقم کیمپس میں احتجاجی سرگرمیوں کی نگرانی کی مد میں ادا کی گئی۔
دستاویزات کے مطابق جن افراد کی نگرانی کی گئی ان میں ایک فلسطینی ماہر تعلیم بھی شامل تھے جنہیں مانچسٹر میٹرو پولیٹن یونیورسٹی میں لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔






تبصرے بند ہیں