قوم نے متحد ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا؛ شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے گفتگو

اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔The nation united and gave a befitting reply to the enemy; Shahid Afridi's conversation with the Prime Minister

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں شاہد خان آفریدی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کے کردار کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اس نازک موقع پر پوری قوم نے متحد ہو کر بھرپور انداز میں دشمن کا منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم میاں شہباز شریف نے شاہد خان آفریدی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے اور شاندار ریلی کے انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو شیلڈ بھی پیش کی، ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود تھے۔

READ  وزیر اعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں