مودی کی بھارتی عوام سے سونا نہ خریدنے اور شادیاں ملتوی کرنے کی اپیل

Modi appeals to Indian people not to buy gold and postpone weddings

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کو سونا نہ خریدنے اور پیٹرول کم استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ شادیاں بھی ملتوی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

حیدرآباد میں عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے عوام پر زور دیا کہ وہ پیٹرول اور ڈیزل کا استعمال کم کریں، پبلک ٹرانسپورٹ کو استعمال کریں جہاں ممکن ہو میٹرو اور دیگر عوامی ذرائع آمد و رفت استعمال کریں اور جہاں پرائیویٹ گاڑیوں کا استعمال ناگزیر ہو وہاں کارپولنگ کو فروغ دیں حتیٰ کہ شادیاں غیر ملکی سفر بھی ملتوی کیا جائےاور غیر ضروری زرمبادلہ کے اخراجات سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں زرمبادلہ بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی، اس سلسلے میں ملک گیر سطح پر معاشی حب الوطنی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کورونا وائرس کے دور میں نافذ کردہ گھر سے کام کرنے کے نظام کو دوبارہ اپنانے، آن لائن کانفرنسوں اور ورچوئل میٹنگز کو فروغ دینے کی بھی اپیل کی۔
رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث بھارت کو درپیش سب سے بڑا چیلنج زرمبادلہ پر پڑنے والا دباؤ ہے، بھارت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک ہے اور خلیج سے درآمد ہونے والے تیل پر اس کا انحصار بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 7.79 ارب ڈالرز کمی کے بعد 690.69 بلین ڈالرز رہ گئے ہیں۔

READ  برطانیہ میں لڑکی سے جنسی زیادتی پر افغان شہریوں کو قید کی سزا سنا دی گئی

خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عالمی عدم استحکام کے باعث بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر پر شدید دباؤ ہے اور سونے کی درآمدات اور بیرونی سفروں پر اختیاری اخراجات میں کمی کرکے ملک انہیں محفوظ کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں