یورپی یونین نے اسرائیلی آبادکاروں اور حماس کی اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کرلیا۔
اسرائیلی آبادکاروں اور حماس کی اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ہوا، جس کے بعد قبضے میں ملوث 3 افراد اور 4 تنظیموں کے اثاثے منجمد اور سفری پابندیاں عائد کی جاسکیں گی۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد کے واقعات پر اسرائیلی آبادکاروں کے خلاف اقدامات میں ہنگری کی Viktor Orban کی حکومت رکاوٹ تھی، تاہم نئی حکومت نے ویٹو ختم کر دیا۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فورسز نے مزید 4 فلسیطنیوں کو شہید کردیا جبکہ مقبوضہ بیت المقدس میں چھاپے، گرفتاریاں، کئی صنعتی تعمیرات گرادی گئیں۔





تبصرے بند ہیں