بھارت: پیسے بٹورنے میں ناکامی، خاتون نے شوہر اور بھائی کیساتھ ملکر عاشق کو قتل کروادیا

Unable to collect money, woman

بھارتی ریاست مہاراشٹر ا میں ایک خاتون نے اپنے شوہر، بھائی اور اس کے دوست کی مدد سے اپنے عاشق کا قتل کر کے لاش کو ڈرم میں ڈال کر نالے میں پھینک دیا۔

یہ واقعہ 3 اپریل کا ہے جب ارباز مقصود علی خان نامی شخص یہ کہہ کر گھر سے نکلا کہ وہ کام کے لیے دادر جا رہا ہے، لیکن وہ واپس نہیں لوٹ سکا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کئی گھنٹوں کی ناکام تلاشی کے بعد ارباز کے والد نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی، پولیس نے ارباز مقصود کے کال ریکارڈ اور لوکیشن ڈیٹا کا تجزیہ کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔
ارباز کا آخری معلوم مقام وسائی کے علاقے میں تھا، اس کی گرل فرینڈ ماہ جبین شیخ کی لوکیشن بھی وہیں سے ٹریس کی گئی، جس کے بعد پولیس نے خاتون کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔

ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (اے سی پی) نے کہا ابتدائی طور پر ماہ جبین نے تفصیلات بتانے سے انکار کیا لیکن سخت پوچھ گچھ پر اس نے اپنے شوہر، بھائی اور اس کے دوست کی مدد سے ارباز کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

READ  9/11 حملوں کے بعد 2 فائر فائٹرز نے مجھے 1 عمارت سے جان بچانے کیلئے نکالا تھا: ٹرمپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں