دی لیجنڈ آف مولا جٹ چین میں ریلیز کرنے کا اعلان

The Legend of Maula Jatt to be released in China

پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اکیس مئی کو چین میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کے ہدایتکار بلال لاشاری نے اس پیش رفت کا اعلان چینی زبان میں ڈب کیے گئے ٹریلر کے ساتھ کیا۔

یہ پہلی بار ہے کہ کسی بڑی پاکستانی فلم کو چین کی محدود غیر ملکی فلموں کی مارکیٹ میں نمایاں جگہ ملی ہے۔
واضح رہے کہ 2022 میں ریلیز ہونے والی “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” پاکستان کی مہنگی ترین اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے، جس نے عالمی سطح پر کروڑوں ڈالر کا بزنس کیا تھا۔

READ  علی سیٹھی کی پیلے اسکرٹ میں نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں