معاہدہ ہو یا نہ ہو، ایران یورینیئم کی افزودگی جاری رکھے گا: ایرانی وزیر خارجہ

Iran will continue enriching uranium, deal or not Iranian Foreign Minister

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ معاہدہ ہو یا نہ ہو دونوں صورتوں میں ایران یورینیئم کی افزودگی جاری رکھےگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا چاہتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے تو معاہدہ ممکن ہے، ہم اس مقصد کے لیے سنجیدہ بات چیت پر تیار ہیں۔

امریکا ایران جوہری معاہدے سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہونے کی یقین دہانی چاہتا ہے، اس یقین دہانی کا ایک معاہدہ دسترس میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسے حل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں جو ہمیشہ کے لیے اس کو یقینی بنائے تاہم ایران معاہدے کے ساتھ یا اس کے بغیر یورینیئم کی افزدوگی جاری رکھے گا۔

READ  لاہور میں بیٹوں نے ماں اور بہن کو قتل کردیا، ملزمان باپ سمیت گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں