چین نے بھارتی سرحد کے قریب روبوٹ فوجی تعینات کرنا شروع کردیے؟ ویڈیو وائرل

China starts deploying robot soldiers near Indian border? Video goes viral

سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں چین کی جانب سے بھارتی سرحد کے قریب فوجیوں کی جگہ روبوٹس کی تعیناتی دکھائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس اور دفاعی تجزیوں کے مطابق چین نے بھارت کے ساتھ متنازع سرحدی علاقوں، خصوصاً تبت اور سنکیانگ کے بعض حصوں میں روبوٹک اور بغیر پائلٹ نظاموں کا استعمال بڑھایا ہے۔


ان میں روبوٹک "مَیول” (سامان بردار روبوٹس)، نگرانی کے خودکار نظام اور بعض مسلح زمینی روبوٹس شامل ہیں۔
کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انتہائی دشوار گزار اور بلند پہاڑی علاقوں میں بعض روایتی فوجی ذمہ داریاں روبوٹس اور خودکار نظاموں کو سونپی جا رہی ہیں، تاہم اس بات کی کوئی معتبر تصدیق نہیں ملی کہ چین نے بڑے پیمانے پر انسانی فوجیوں کو مکمل طور پر روبوٹس سے تبدیل کر دیا ہے۔

چین کی فوج گزشتہ چند برسوں سے فوجی روبوٹس، روبوٹک "وولف” پلیٹ فارمز، نگرانی کے سینسرز اور مصنوعی ذہانت پر مبنی نظاموں کی آزمائش اور تعیناتی کر رہی ہے۔ یہ اقدامات سرحدی نگرانی، لاجسٹکس اور خطرناک علاقوں میں گشت کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

تاہم ان حوالے سے اب تک چینی حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ تفصیلی بیان سامنے آیا ہے۔

READ  مصر کا غزہ کی پٹی کے ظالمانہ محاصرے میں کوئی کردار نہیں،صدر السیسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں