امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ

US military Apache helicopter crashes near Strait of Hormuz

امریکی فوج کا اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی اخبار کے مطابق اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر گزشتہ روز آبنائے ہرمز کے قریب گرکر تباہ ہوا تاہم اس واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار عملےکے دو ارکان کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اب تک واضح نہیں ہے کہ ہیلی کاپٹر ایرانی فائرنگ سے تباہ ہوایاکسی حادثےکاشکارہوا۔

اس حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ محفوظ ہیں اور ہیلی کاپٹر گرنےسےمتعلق باضابطہ رپورٹ جلد جاری کریں گے۔

READ  تباہی کے باوجود ایران آج بھی امریکا کے آگے کیوں نہیں جھکا؟ معاشی طاقت کا راز سامنے آ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں