وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹی وی ٹوڈے عبدالمجید ساجد اور سینئر صحافی و اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ کی خصوصی ملاقات

وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ نے پاک بھارت کشیدگی اور جنگی صورتحال کے دوران ٹی وی ٹودے کی مثبت اور ذمہ درانہ رپورٹنگ اور پروگرامز کی تعریف کی اور کہا کہ ادارے نے نہ صرف ذمہ داری بلکہ حب الوطنی کا ثبوت دیا جس پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹی وی ٹوڈے عبدالمجید ساجد کا کہنا تھا کہ ذمہ دار انہ صحافت ہمارا فرض ہے ہمیشہ حساسیت اورقومی مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے رپورٹنگ کرتے ہیں، عبدالمجید ساجد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں جس طرح حکومت اور وزرا نے دنیا بھر میں اپنا موقف پیش کیا اور بھارت کااصلی چہرہ بے نقاب کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔

tv today

خصوصا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاللہ تارڑ نے پہلگام واقعہ سے لیکر سیز فائر تک جس طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملکی بیانیے کو دنیا کے سامنے پیش کیا اسکی مثال نہیں ملتی،سینئر صحافی و اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ کا کہنا تھا کہ حکومت نے جس طرح قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کو متحد کرکے دشمن کو ہر محاز پر شکست دی اسے تاریخ کے سنہری حروف میں لکھاجائے گا۔

tv today

READ  سحرو افطارمیں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم، گیس بھی بلاتعطل جاری رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں